
|
| |
| انصاف ایساہوناچاہئےجوسب کونظربھی آئے، چیف جسٹس |
| وقت اشاعت: Tuesday, 2 March, 2010, 11:33 GMT 16:33 PST |
| پشاور(این این آئی)سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انصاف ایسا ہونا چاہئے جو بلا تفریق سب کومل سکے اور نظربھی آئے۔ سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹایا جائے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ زمین کے عوض نوکریوں کی پالیسی غیر قانونی ہے ۔ اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا اپنا فیصلہ موجود ہے ۔ مقدمات کی سماعت دو رکنی ڈویڑن بینچ نے کی۔ |
| |
|
|
|
 |