
|
| |
| لینڈسلائیڈنگ کےباعث شاہراہ قراقرم بند،سینکڑوں مسافر اورگاڑیاں پھنس گئیں |
| وقت اشاعت: Tuesday, 2 March, 2010, 10:40 GMT 15:40 PST |
| مانسہرہ(این این آئی)مانسہرہ میں کوہستان اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سینکڑوں مسافر اورگاڑیاں پھنس گئیں۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں شوگراں،دوپیرا اور جی جال کے مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی جس کے باعث سینکڑوں مسافر اورگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔مشینوں کے ذریعے شاہراہ قراقرم سے بھاری پتھر ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔پتھروں کی بلاسٹنگ کے لئے ایف ڈبلیو او کا عملہ بارودی مواد لے کر روانہ ہوگیا۔ |
| |
|
|
|
 |