آخری وقت اشاعت: Tuesday, 2 March, 2010, 10:09 GMT 15:09 PST
 
امن معاہدے کی مکمل پاسداری کی جائیگی‘اراکین گرینڈ جرگہ
وقت اشاعت: Tuesday, 2 March, 2010, 10:09 GMT 15:09 PST
میرانشاہ (این این آئی) شمالی وزیرستان میں ہونے والے امن معاہدے کی مکمل پاسداری کی جائے گی-امن معاہدے اور ماحول کو خراب کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا-حکومت صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے- پیرکے روز میرانشاہ میں پیش آنے والے واقع اور فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں- ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان گرینڈ جرگہ کے اراکین‘ علمائ‘ چیف آف وزیرستان‘ سرداروں اور مولوی گل رمضان‘ حافظ نور اللہ شاہ‘ سلیم عمر گل نے پریس بریفنگ کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام پرامن ماحول کو کسی صورت میں خراب نہیں ہونے دیں گے- حکومت پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ امن معاہدے کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی- اس لیے گرینڈ جرگہ ہر قیمت پر اپنے معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے- جرگہ اراکین نے پیر کو میرانشاہ بازار میں ہونے والے واقعہ اور فائرنگ پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایسے واقعات شمالی وزیرستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور امن معاہدے کو ٹھیس پہنچانے کی مذموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے-
 
 
Click here to visit SuperWebz.com