
|
| |
| پی سی بی میں کسی بھی عہدے پرکام کرنےکوتیارہوں،سلیم یوسف |
| وقت اشاعت: Friday, 26 February, 2010, 10:42 GMT 15:42 PST |
| کراچی(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹرسلیم یوسف کا کہنا ہے کہ وہ ملکی مفاد میں پی سی بی میں کسی بھی عہدے پر کام کرنے کو تیار ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم یوسف نے کہا کہ ان کو جو بھی شہرت اور عزت ملی وہ پاکستان کے دم سے ہے اور وہ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے بورڈ کو اپنی خدمات پیش کرنے کو تیارہیں۔ماضی کے عظیم وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ سلیم یوسف نے کہا کہ ان کی نظر میں شاہد آفریدی با صلاحیت کھلاڑی ہیں اور انہیں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر کر دینا چاہیے۔ |
| |
|
|
|
 |