آخری وقت اشاعت: Friday, 26 February, 2010, 10:26 GMT 15:26 PST
 
شاہدآفریدی کی 30ویں سالگرہ یکم مارچ کومنائی جائیگی
وقت اشاعت: Friday, 26 February, 2010, 10:26 GMT 15:26 PST
ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی کی 30ویں سالگرہ یکم مارچ پیرکو منائی جائے گی۔دنیائے کرکٹ کے عظیم سپر سٹار شاہد آفریدی یکم مارچ 2010 ء پیرکو تیس برس کے ہو جائیں گے ۔شاہد آفریدی کا مکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے وہ یکم مارچ 1980ءکو صوبہ سرحد کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے آل راﺅنڈر کی حیثیت سے 1996ءمیں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا وہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں ایک حالیہ سروے کے مطابق وہ دنیائے کرکٹ کے سب سے پاپولر کھلاڑی ہیں۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com