
|
| |
| چارسدہ ،فورسزکےساتھ جھڑپ میں4 شدت پسند ہلاک،4 سکیورٹی اہلکار زخمی |
| وقت اشاعت: Friday, 26 February, 2010, 09:33 GMT 14:33 PST |
| چار سدہ(این این آئی)چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چار شدت پسند ہلاک اور چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ چارسدہ کے علاقے نشان آباد عمرزئی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد شدت پسندوں کے ٹھکانے پر اچانک حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دو سگھے بھائی مجاہد اور طاہر جبکہ دو باپ بیٹا جان باشا اور صواہیب شامل ہیں۔ زخمی ہونے ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ مردان جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے شدت پسندوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ |
| |
|
|
|
 |