
|
| |
| یونان سے پاکستان آنےوالاشہری66 لاکھ کی جمع پونجی سےمحروم |
| وقت اشاعت: Wednesday, 24 February, 2010, 09:38 GMT 14:38 PST |
میرپور(این این آئی) یونان سے پاکستان آنے والا شہری ائیرپورٹ کے قریب ہی لٹ گیا۔66 لاکھ کی جمع پونجی سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق برنالہ و ٹالہ کا رہائشی مورخہ 23فروری کو یونان سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچا جہاں سےمیرپور آنے کے لئے جب وہ تھانہ کرال کی حدود میں کرال چوک کے مقام پر پہنچے تو اسلام آباد نمبر پلیٹ کی فلیش لگی گاڑی نے انہیں روک لیا۔اور سول کپڑوں میں ملبوس 4 افراد نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے تلاشی لینے کا کہا اسی دوران انہوں نے پیسوں والا بیگ مانگنا شروع کر دیا اور کلاشنکوف اور اسلحہ نکال لیا۔بیگ جس میں57 ہزاریورو،پاسپورٹ،شناختی کارڈ ،ریٹرن ٹکٹ تھےلیکر فرار ہوگئے ۔متاثرہ شخص چوہدری ظفر اقبال ولد رحمت خان نے کشمیر پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کی ساری جمع پونجی لٹ گئی وطن کی محبت میں سرشار واپس آیا تھا۔تھانہ کرال میں واقع رپورٹ درج کرا دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سول کپڑوں میں ملبوس 4 افراد اردو بول رہے تھے اور لہجہ پنڈی کا تھا گاڑی روکنے کے بعد ویسے ہی ڈگی کھول لی اور بعد ازاں گن پوائنٹ پر رقم والا بیگ چھین کر یہ افراد فرار ہو گئے متاثرہ شخصنے مطالبہ کیا کہ حکومت لوگوں کو تحفظ فراہم کرے اور ڈاکوئوں کو گرفتار کرے۔
|
| |
|
|
|
 |