
|
| |
| مسلم لیگ (ن) نےراولپنڈی میں منصوبےکےتحت دھاندلی کی‘شیخ رشیداحمد |
| وقت اشاعت: Wednesday, 24 February, 2010, 09:33 GMT 14:33 PST |
راولپنڈی (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں منصوبے کے تحت دھاندلی کی اور وہاں جعلی ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں-راولپنڈی کی یونین کونسل ایک سے لیکر نو تک مسلم لیگ(ن) کا مکمل کنٹرول رہا اور وہاں پریذائڈنگ آفیسر کی کسی نے نہیں سنی-بدھ کو راجہ بازار میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزارہ کالونی میں گرلز ہائی سکول نمبر3 میں ایک نائب تحصیلدار کو جعلی ووٹ کاسٹ ہوتے ہوئے پکڑا گیا ہے جسے انتظامیہ رہا کروا کر لے گئی- اب مخالفین کو چاہئے کہ وہ اپنی شکست کا اعتراف کر لیں-انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی تمام قیادت اور پنجاب پولیس پولنگ بوتھ میں گھسے ہوئے ہیں اور وہاں جعلی ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ اگر مخالفین کی یہ سوچ ہے کہ وہ دھاندلی کر کے جیت جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے اور آخری بال تک لڑیں گے- انہوں نے کہا کہ مخالفین شہروں میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں میں کیمروں کی وجہ سے گھبرا رہے ہیں جبکہ دور دراز علاقوں میں انتظامیہ اپنی من مانی کررہی ہے-
|
| |
|
|
|
 |