آخری وقت اشاعت: Saturday, 13 February, 2010, 10:43 GMT 15:43 PST
 
بدین ،مسافر بس اور ڈاٹسن میں تصادم، 12افرادجاں بحق
وقت اشاعت: Saturday, 13 February, 2010, 10:43 GMT 15:43 PST
بدین(این این آئی)بدین کے علاقے گولا رچی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اور ڈاٹسن میں تصادم کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق اور 16سے زائد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میںپہنچا دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو سول ہسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبو لینسز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں
 
 
Click here to visit SuperWebz.com