آخری وقت اشاعت: Saturday, 13 February, 2010, 10:36 GMT 15:36 PST
 
ڈی پی اوبنوں سی ایم ایچ راولپنڈی میں چل بسے
وقت اشاعت: Saturday, 13 February, 2010, 10:36 GMT 15:36 PST
راولپنڈی(این این آئی)بنوں پولیس لائن پر خود کش حملے میں شدید زخمی ہونے والے ڈی پی او بنوں اقبال مروت ہفتہ کی صبح سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا ہےکہ جمعرات کو بنوں میں خود کش حملے میں شدید زخمی ہونے والے ڈی پی او بنوں اقبال مروت کو تشویشناک حالت میں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاںوہ سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے اور انہیں وینٹی لیٹرپر رکھا گیا تھا آرمی ڈاکٹرز کی ٹیم ان کو بچانے کی بھر پور کوشش کر رہی تھی لیکن ہفتہ کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔واضح رہے کہ جمعرات کو بنوں پولیس لائن پر خود کش حملے میں 12اہلکاروں سمیت 18افراد جاں بحق اورڈی پی او بنوں سمیت30زخمی ہو گئے تھے
 
 
Click here to visit SuperWebz.com