
|
| |
| سندھ اسمبلی کےحلقہ پی ایس۔15 کیلئے پوسٹل بیلٹ کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر |
| وقت اشاعت: Tuesday, 9 February, 2010, 08:46 GMT 13:46 PST |
| اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے صوبہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس ۔ 15 جیکب آباد۔ III کے ضمنی انتخابات کیلئے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کیلئے آخری تاریخ 3 مارچ 2010 ء مقرر کی ہے۔ قانون کے تحت یہ سہولت ان سرکاری ملازمین، مسلح افواج کے اہلکاروں، عوامی عہدیداران اور ان کے اہلخانہ کو حاصل ہو گی جن کا اس حلقہ میں ووٹرز کی حیثیت سے اندراج ہے اور وہ حلقہ سے باہر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جیل میں قید یا کسی اور تحویل میں موجود افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کے اہل ہیں۔ |
| |
|
|
|
 |