آخری وقت اشاعت: Tuesday, 9 February, 2010, 08:23 GMT 13:23 PST
 
سارہ پیلن تقریرکےاہم نکات اپنےہاتھ کی ہتھیلیوں پرلکھنےکی عادی
وقت اشاعت: Tuesday, 9 February, 2010, 08:23 GMT 13:23 PST
واشنگٹن (این این آئی)سیاست دانوں کے لئے تقاریر عموماً کاغذ پر لکھی جاتی ہیں لیکن امریکی ریاست الاسکا کی سابق گورنر سارہ پیلن تقریر کے اہم نکات اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں پر لکھنے کی عادی ہیں ۔واشنگٹن میں ہونے والی نیشنل ٹی پارٹی کنونشن کے دوران سارہ پیلن نے تقاریر کے اہم پوائنٹس اپنی ہاتھ کی ہتھیلیوں پر نوٹ کئے۔یہ مناظر وہاں موجود ایک فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلئے۔ سارہ پیلن نے اپنے بائیں ہاتھ پر جو الفاظ لکھے تھے ان میں انرجی، ٹیکس ،لفٹ امریکن اسپرٹ شامل تھے۔ انہوں نے ان پوائنٹس میں بجٹ کٹس کو بھی نوٹ کیا تھا لیکن بعد میں اسے کاٹ دیا۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com