آخری وقت اشاعت: Monday, 8 February, 2010, 11:34 GMT 16:34 PST
 
کراچی بم دھماکےسےمتاثرہ افرادکوامدادی رقوم فوری دی جائیں،صوبائی وزیرداخلہ سندھ
وقت اشاعت: Monday, 8 February, 2010, 11:34 GMT 16:34 PST
کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے پیر کو سیکریٹری داخلہ سندھ کو ہدایات دیں ہیں کہ کراچی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والوں کیلئے اعلان کردہ امدادی رقوم کے اجراء پر فوری عمل درآمد کے اقدامات کئے جائیں جبکہ امدادی رقوم میں اضافے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ اور وفاق کے لئے سفارشات ترتیب دی جائیں۔ انہوں نے محکمہ داخلہ کو ہدایات دیں کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کیلئے تمام سرکاری ونجی اسپتالوں میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں محکمہ صحت حکومت سندھ اور اسپتالوں کی انتظامیہ کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے کہ زیر علاج زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے اور نہ ہی کوئی عذر پیش کیا جائے بصورت دیگر غفلت ولاپرواہی کے مرتکب اسپتالوں اور منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کی رپورٹ ارسال کی جائے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سلطان صلاح الدین بابر خٹک کو ہدایات دیں کہ اسپتال بم دھماکے کو پیش نظر رکھ کر تمام سرکاری ونجی اسپتالوں کیلئے پلان ترتیب دیا جائے اور اسے موثر وبہتر بنانے کیلئے اسپتالوں کے منتظمین سے روابط اور ان کی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان میں اسپتالوں کی چار دیواری، مرکزی دروازوں پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب، باڈی سرچ، کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب ومانیٹرنگ کے انتظامات، واچ ٹاور اور وائرلیس بیس کے قیام، پارکنگ ایریاز مناسب دوری پر رکھنے اور ایمبولینس کے لئے علیحدہ سے پارکنگ لاٹس مختص کرنے کے تمام ضروری اقدامات کو خاص اہمیت دی جائے
 
 
Click here to visit SuperWebz.com