آخری وقت اشاعت: Monday, 8 February, 2010, 11:01 GMT 16:01 PST
 
پاک بھارت مذاکرات میں کشمیری عوام کوشامل کیاجاناچاہیے، بیرسٹرسلطان محمود
وقت اشاعت: Monday, 8 February, 2010, 11:01 GMT 16:01 PST
اوسلو(این این آئی)آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم جموں وکشمیر پی ایم ایل کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جامع مذاکرات تعطل کاشکار ہیں تاہم جب بھی یہ مذاکرات شروع ہوں ان میں مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام کو شامل کیاجانا چاہیے تاکہ ان مذاکرات کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر کاجامع اورپائیدار حل سامنے آسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے اوسلو میں ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں اوسلو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کی صدارت ناروے میں پاکستان کے سفیر ربنواز خان نے کی جبکہ اس موقع پر نارویجن پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ڈپٹی سپیکراخترچوہدری ، ناروے کی پارلیمنٹ کے سابق اراکین شہباز طارق، چوہدری خالد محمود اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس دفعہ چونکہ یورپی یونین اب متحد ہوچکا ہے اور ان کا اپنا صدر وزیرخارجہ ہے تو یورپی یونین پراب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرائے اوردنیا کو اب یہ بھی جان لینا چاہیے کہ مسئلہ افغانستان بھی اسی وقت حل ہوگا جب کہ اس ریجن کا سب سے اہم اور کور ایشو مسئلہ کشمیر حل ہوگا انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کمینٹی کو یہ باور کرانا ہوگاکہ اس خطے میں امن کا راستہ جموں وکشمیر سے ہوکر گزرتا ہے۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com