Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سبی‘ کوئٹہ میں سرچ آپریشن 13 ملزمان گرفتار ، اسلحہ و بارود برآمد
وقت اشاعت: Friday, 24 July, 2015, 07:07 GMT 12:07 PST

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور سبی کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کوتفیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق سبی کے علاقے میں حساس اداروں اور ایف سی نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ۔ کارروائی کے دوران 3 شدت پسند گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے 8 خود کار ہھتیار ، 6 مارٹر گولے ، 1200 ایم ایم او ، ایک راکٹ لانچر اور 20 ایم ایم جی بھی برآمد کی گئیں ۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب کیچی بیگ میں ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن سے تفیش جاری ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com