Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
غیر قانونی طور پر یورپ جانیوالے 124 پاکستانی ایران میں گرفتار
وقت اشاعت: Monday, 13 July, 2015, 11:03 GMT 16:03 PST

تفتان (این این آئی) غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرنے والے 124 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایران کی جانب سے پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کو تفتان میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سرحدی حکام نے بتایا ہے کہ 'ایران میں گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے اور وہ ایران میں غیر معروف راستوں کے ذریعے سے داخل ہوئے جبکہ ان کے پاس سفری دستاویزات بھی نہیں تھیں'۔ ایران میں گرفتار ہونے والے ان پاکستانیوں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com