Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ: ایف سی سے جھڑپ میں تین دہشتگرد ہلاک
وقت اشاعت: Tuesday, 7 July, 2015, 09:30 GMT 14:30 PST

کوئٹہ (این این آئی) مشرقی بائی پاس پر ایف سی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی کے اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے  جھڑپ کے دوران 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ایف سی کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اور خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com