Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
را سے تعلقات پر ایم کیو ایم کو کالعدم قرار دیا جائے ، سرفراز بگٹی
وقت اشاعت: Tuesday, 30 June, 2015, 10:50 GMT 15:50 PST

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں را ملوث ہے۔ یہ غیر ملکی ایجنسی ایم کیو ایم کو استعمال کر رہی ہے ۔ پاکستان توڑنے کی سازش صرف بلوچستان سے نہیں بلکہ کراچی میں بھی نظرآرہی ہے اس لئے اگر بی بی سی کی رپورٹ میں صداقت ہے تو ایم کیو ایم کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فرنٹیر کور نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے ،

 
 
Click here to visit SuperWebz.com