Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ‘ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال
وقت اشاعت: Monday, 8 June, 2015, 07:40 GMT 12:40 PST

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کےخلاف پیر کے روز شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔اتوار کے روز 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، شیعہ اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کوئٹہ میں ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ مسلم لیگ (ن)، پشتونخوا عوامی ملی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز بندہیں جب کہ سڑکوں پرٹریفک بھی معمول سے کافی کم ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com