Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اقتصادی راہداری پر بھارتی عزائم ناکام بنائینگے‘نوازشریف
وقت اشاعت: Tuesday, 2 June, 2015, 10:40 GMT 15:40 PST

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھ سکتے ۔ اقتصادی راہداری پر بھارتی بیانات ان کے عزائم کے عکاس ہیں، چین نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے، دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنائیں گے۔حکومت اپنے کئے گئے بڑے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور انہیں عملی شکل دے کر رہیں گے۔سانحہ مستونگ پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکا سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ جیسے واقعات تباہی کی جانب لے جانے اور فرقہ واریت اور تعصب کو ہوا دے کر قوم میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہیں جب کہ کچھ لوگ لسانیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاہم واقعے کے بعد دونوں اطراف کی قیادت نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا جو قابل تعریف ہے

 
 
Click here to visit SuperWebz.com