Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
مستونگ سانحہ، لواحقین سراپا احتجاج، تاجروں‌ کی ہڑتال
وقت اشاعت: Saturday, 30 May, 2015, 06:23 GMT 11:23 PST

کوئٹہ (این این آئی)مستونگ میں دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے پینتیس افراد اغوا کر کے بیس کو قتل کر دیا ، سانحہ پر کوئٹہ میں لواحقین سراپا احتجاج ہیں اور انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پروہ ریڈ زون میں‌ داخل ہو گئے ہیں، لواحقین نےگورنر ہائوس کے سامنے شدید نعرے بازی کی. مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دو بسوں سے اغوا کے بعد 21 مسافروں کے قتل پر کوئٹہ شہر میں فضا سوگوار ہے ، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل اداس ہے ۔ لواحقین اپنے بے گناہ افراد کی ہلاکت پر سراپا احتجاج بن گئے. انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر ورثا ریڈ‌زون میں‌ داخل ہوگئے, گورنر ہائوس کے سامنے شدید نعرے بازی اور قاتلوں‌ کی گرفتاری کی مطالبہ کیا گیا. تاجروں کی ہڑتال کی کال پر دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ہو کا عالم ہے ۔ دوسری جانب مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن میں ایف سی کے 200 سپیشل کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں ، علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ، ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی میں اب تک 2 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com