Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ‘ گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکاروں سمیت 8 زخمی
وقت اشاعت: Friday, 22 May, 2015, 07:17 GMT 12:17 PST

کوئٹہ (این این آئی) کیچی بیگ کے علاقے میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا - تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کیچی بیگ کے علاقے سے گزررہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی سریاب کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com