Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
عبد القدوس بزنجو قائم مقام گورنر بلوچستان بن گئے
وقت اشاعت: Thursday, 21 May, 2015, 08:56 GMT 13:56 PST

کوئٹہ  (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر میر عبد القدوس بزنجو نے قائم مقام گورنر کے عہدے حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ان سے حلف لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز گورنر اور سپیکر بلوچستان کے بیرون ملک دورے کے باعث بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر میر عبد القدوس بزنجو قائم مقام گورنر  بن گئے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ میر محمد نور مسکان زئی نے میر عبد القدوس بزنجو سے قائم مقام گورنر کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ عبد المالک بلوچ، صوبائی، مشیر اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com