Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
گوادر میں پولیس نے 6 غیر ملکی باشندے بازیاب کرا لئے
وقت اشاعت: Thursday, 7 May, 2015, 08:08 GMT 13:08 PST

 گوادر (این این آئی)  گوادر پولیس نے نیا آباد میں کارروائی کرکے ایک مکان سے 6 غیر ملکی باشندوں کو بازیاب جبکہ اغواء کاروں کے زیر استعمال بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیا آباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان تو فرار ہوگئے لیکن پولیس نے مکان سے زنجیروں میں جکڑے 6 غیر ملکی باشندوں کو بازیاب جبکہ اغواء کاروں کے زیر استعمال بھاری تعداد میںاسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہیں۔ ایس ایچ او گوادر کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے باشندوں کی عمریں 18 سے 30 برس کے درمیان ہے اور ان کا تعلق یمن سے ہے اور ان کے پاس سفری دستاویزات بھی نہیں۔ بازیاب کرائے گئے یمنی باشندوں کو تحقیقی کے بعد ایف آئی اے ک ے حوالے کردیا جائے گا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com