Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان میں وسائل بے انتہا مگر سرمایہ نہیں، عبد المالک
وقت اشاعت: Friday, 1 May, 2015, 11:06 GMT 16:06 PST

کوئٹہ(این این آئی)  وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں وسائل بے انتہا مگر سرمایہ نہیں ہے، کوئٹہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ شہر ہے۔ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام غربت سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ صوبے میں وسائل کی کمی نہیں مگر ان وسائل سے مستفید ہونے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان مین امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اب یہاں سیکورٹی کے مسائل نہیں سرمایہ کار بلا خوف یہاں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کوئٹہ میں محفوظ تصور کرتے ہیں، اور یہ شہر ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے بھی محفوظ شہر ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com