Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
تربت‘ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ‘ 13 دہشت گرد ہلاک
وقت اشاعت: Monday, 13 April, 2015, 09:29 GMT 14:29 PST

تربت (این این آئی ) گیبن کے علاقے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بی ایل ایف کے کمانڈر سمیت 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے3 روز قبل تربت کے علاقے گگ دان میں فائرنگ کر کے سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔  ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر تربت کے گاؤں گیبن میں آپریشن کیا تو ملزمان نے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، مقابلے میں بی ایل ایف کے کمانڈر حیات سمیت 13 شدت پسند ہلاک ہوئے جب کہ کمانڈر ظریف کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور راکٹ لانچر بھی بر آمد ہوئے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com