Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
تربت‘ 20 مزدور قتل‘ وزیراعظم کی مذمت‘ رپورٹ طلب
وقت اشاعت: Saturday, 11 April, 2015, 06:44 GMT 11:44 PST

تربت (این این آئی )تربت کے علاقے گگ دان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 مزدورجاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشتگردوں نے سہراب ڈٖیم پر کام کرنے والے مزدوروں کو رات کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دن بھر کام کرنے کے بعد تھکے ہارے سو رہے تھے-،میتوں او ر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے-کمشنر مکران کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 16 کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد جب کہ 4 کا حیدرآباد سے ہے، وزیراعظم نواز شریف نے تربت میں مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے صوبائی حکومت سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر تے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان بھی اپنا گوادر کا دورہ مختصر کر کے تربت پہنچ گئے اور انہوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے جان بحق افراد کے لواحقین کے لئے 10، 10 لاکھ روپے جب کہ زخمی ہونے والوں کیلئے 50، 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com