Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سینٹرل جیل مچھ میں 2 قیدیوں کی پھانسی روک دی گئی
وقت اشاعت: Thursday, 9 April, 2015, 07:17 GMT 12:17 PST

کوئٹہ (این این آئی) سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر 2 قیدیوں کی پھانسی عین وقت پر روک دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر 2 قیدیوں کی پھانسی عین وقت پر روک دی گئی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق سزائے موت کے منتظر 2 بھائیوں میروگل اور علی گل کو آج علی الصبح مچھ جیل میں پھانسی دی جانی تھی تاہم فریقین میں راضی نامہ ہونے کی وجہ سے پھانسی روک دی گئی۔ دونوں بھائیوں نے 2001 میں بختیارآباد میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com