Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
عالمی سطح پر آزاد بلوچستان کو ٹھوس حمایت حاصل نہیں ہوئی براہمداغ بگٹی
وقت اشاعت: Friday, 1 June, 2012, 15:52 GMT 20:52 PST

جنیوا (این این آئی)بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی نے کہاہے کہ عالمی سطح پر آزاد بلوچستان کے مقصد کو ٹھوس حمایت حاصل نہیں ہوئی  بلوچستان میں کسی بھی قسم کی عالمی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے براہمداغ بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے میں بلوچ رہنماں کا آپس میں اتحاد نہیں۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے حال ہی منعقد کی گئی بلوچستان کانفرنس کے بارے میں سوال پر براہمداغ بگٹی نے کہا کہ اب ان باتوں اور کانفرنسوں کا وقت گزر چکا ہے۔براہمداغ بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچوں کیلئے بلوچستان سے نیٹو کو رسد کی فراہمی بھی قبول نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو کی رسد کو بلوچستان سے گزارنا ہے تو اس کیلئے بلوچوں کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے۔براہمداغ کا کہنا تھا کہ ترکمانستان، افغانستان یا ایران سے آنے والی گیس پائپ لائن کے بلوچستان سے گزرنے کا فیصلہ بھی بلوچ عوام کریں گے

 
 
Click here to visit SuperWebz.com