Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ، لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ
وقت اشاعت: Monday, 30 March, 2015, 10:58 GMT 15:58 PST

 کوئٹہ (این این آئی) کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے ۔ بلوچستان میں اداروں کی کارروائی اورجوانوں کی کوششوں سے امن قائم ہوا۔ اسپورٹس فیسٹول نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ نوجوان کسی سے پیچھے نہیں ہے- انھوں نے یہ بات کوئٹہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہ بلوچستان اسپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہی -تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے۔تقریب میں کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، عمائدین شہر، اعلی سول و فوجی حکام ، کھلاڑیوں اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔22مارچ سے شروع ہونےوالے اسپورٹس فیسٹول میں 25سےزائد کھیلوں کے مقابلے ہوئے ، جن میں 2 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com