Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اکبر بگٹی قتل کیس ،مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم
وقت اشاعت: Tuesday, 17 March, 2015, 10:52 GMT 15:52 PST

کوئٹہ (این این آئی) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے چھ اپریل کو کراچی میں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیاہے۔ انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت کو بتایاکہ اُن کے موکل طبیعت کی ناسازی اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں لہٰذا حاضری سے استثنیٰ دیاجائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے ہوم سیکریٹری سندھ کو حکم دیاکہ پرویزمشرف کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور مزید سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کردی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com