Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
عدالت کا پرویزمشرف کوسیکیورٹی فراہم کرنیکا حکم
وقت اشاعت: Wednesday, 25 February, 2015, 09:06 GMT 14:06 PST

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سندھ حکومت کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے- بدھ کوکوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے تاہم سابق صدر پرویز مشرف ایک مرتبہ پھر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈی جی صحت بلوچستان  ڈاکٹر فاروق اعظم نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔  اس موقع پر عدالت نے پرویز مشرف کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ دیتے ہوئے سندھ حکومت کو انہیں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com