Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
قومی لائحہ عمل کے نتائج نظر آنے چاہیے‘ نوازشریف
وقت اشاعت: Wednesday, 18 February, 2015, 09:22 GMT 14:22 PST

کوئٹہ (این این آئی) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت نے قومی لائحہ عمل تشکیل دیا ،اس پر عمل کے لیے بلوچستان حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔ اس پر عملدر آمد کے نتائج واضح نظر آنے چاہیئں، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت نے غور کے بعد قومی لائحہ عمل تشکیل دیا، اس پر عملدر آمد کے نتائج واضح نظر آنے چاہیئں، لائحہ عمل پر عملدر آمد کے لیے وفاقی حکومت اور فوج تعاون فراہم کریں گی تاکہ قومی لائحہ عمل پر مؤثر عملدرآمد ہو۔ ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر وفاقی و صوبائی وزراء بھی شریک تھے

 
 
Click here to visit SuperWebz.com