Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ژوب‘مغوی اہلکاروں کی تلاش، آپریشن میں دو ہلاک
وقت اشاعت: Monday, 16 February, 2015, 10:19 GMT 15:19 PST

ژوب- صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ پولیو ٹیم کے مغوی کارکنوں اور لیویز اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کارروائی پیر کو دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ لیویز کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے اتوار کی شب ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے سرحدی علاقے میں یہ آپریشن کیا۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران تودہ کد زئی کے علاقے میں دو شدت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ان کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک شدت پسند تو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔  خیال رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مرغہ کبزئی کے علاقے سے جمعے کو دو پولیو رضا کاروں اور ان کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com