Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وقت اشاعت: Thursday, 12 February, 2015, 11:15 GMT 16:15 PST

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ایرانی انقلاب نے معاشرے کی کوک سے جنم لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی انقلاب کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پاکستان ایران اور افغانستان کے درمیان برادرانہ، ثقافتی، معاشی وتاریخی رشتے موجود ہیں۔ تینوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات سے خطے میں غربت، جہالت اور پسماندگی خاتمہ ہوگا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل سید حسن یحیٰوی، افغانی قونصل جنرل غلام محمد بہادر ، اسپیکر صوبائی اسمبلی جان محمد جمالی، صوبائی وزرا ء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com