Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
پشین :کمرے میں گیس بھرنے سے 12 افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Thursday, 29 January, 2015, 08:06 GMT 13:06 PST

پشین (این این آئی ) پشین میں ایک گھر میں گیس بھرنے کے باعث 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، مرنے والوں میں3 خواتین اور 9 بچے زامل ہیں- واقعہ کا علم صبح اس وقت ہوا جب اہلخانہ ان کو جگانے کیلئے آئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے افراد جن میں 3 خواتین اور 9 بچے شامل تھے ، نے سردی کی شدت سے بچنے کیلئے کمرے میں گیس کا ہیٹر جلایا اور دروازہ بند کر کے سو گئے ، رات کے وقت کمرے میں گیس بھرنے سے تمام افراد کا دم گھٹ گیا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے ، جاں بحق ہونے والوں کی موت کا علم اس وقت ہوا جب صبح اہلخانہ انہیں بیدار کرنے کیلئے آئے ، ایک ساتھ 12 افراد کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com