Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اکبر بگٹی قتل کیس‘ مشرف سمیت 3 افراد پرفرد جرم عائد
وقت اشاعت: Wednesday, 14 January, 2015, 07:33 GMT 12:33 PST

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ  کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں عدم پیشی پر سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی  پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی -عدالت نے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر شدید برہمی کا اظہار کیا جب کہ مدعی جمیل اکبر بگٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے مختلف ٹی وی چینلز پر دیکھا ہے کہ پرویز مشرف انٹرویو دیتے ہیں لیکن عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف،سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com