Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، صوبائی وزیر داخلہ
وقت اشاعت: Thursday, 30 October, 2014, 13:01 GMT 18:01 PST

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں بھارت اور افغانستان کے خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ کوئٹہ میں ڈی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور ہمیں فخر ہے کہ ایف سی نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بلوچستان میں جنگجو تنظیم داعش کا کوئی وجود ہے، بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘  اور افغانستان کے خفیہ ادارے بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com