Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ایران کی جانب سے پاکستانی علاقے میں تین مارٹر گولے فائر
وقت اشاعت: Saturday, 18 October, 2014, 12:00 GMT 17:00 PST

کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی)ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے پاک ایران سرحد سے قریب واقع ایک علاقے ماشخیل میں تین مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں۔ایک سیکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایرانی بارڈر گارڈز کی جانب سے فائر کیے جانے والے مارٹر گولے ماشخیل کے قریب ایک صحرائی علاقے میں گرے۔مارٹر گولوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں جبکہ فرنیٹئر کور اور لیویز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا

 
 
Click here to visit SuperWebz.com