Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ، فرنٹیر کورکی گاڑیکے قریب دھماکہ، ایف سی اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Saturday, 13 September, 2014, 13:15 GMT 18:15 PST

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت24افراد شدید زخمی ہوگئے ،دھماکے سے 2گاڑیوں ،ایک رکشے اور متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن لنک سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی میں نصب بم کے ذریعے گشت پر مامور فرنٹیر کور بلوچستان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں3افراد ایف سی اہلکار حوالدار فرید، سمندر خان اور محمد منیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 13سیکورٹی اہلکاروں سمیت 24افراد شدید زخمی ہوگئے

 
 
Click here to visit SuperWebz.com