Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اکبر بگٹی کیس مشرف کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت
وقت اشاعت: Monday, 8 September, 2014, 12:19 GMT 17:19 PST

 کوئٹہ (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اکبر بگٹی کیس کی سماعت میں عدالت نے پرویز مشرف کے ضمانتیوں کو انہیں آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی سماعت کے دوران سابق وزیر داخلہ آفتاب خان شیر پاؤ کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کے ضمانتی ممتاز اور نذیر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل پرویز مشرف کا مقدمہ علیحدہ ٹرائل کے طور پر بنا کر چلایا جائے۔ عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت تیرہ اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کے ضمانتیوں کو انہیں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com