Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ‘ آفتاب شیرپاؤ
وقت اشاعت: Monday, 8 September, 2014, 11:12 GMT 16:12 PST

کوئٹہ(این این آئی) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہیں دھرنے دینے والے اپنا احتجاج ختم کرکے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ وہ تقریباً ڈھائی برس سے اکبر بگٹی قتل کیس میں پیش ہورہے ہیں تاہم اب تک اس مقدمے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس مقدمے پیش رفت ہو تاکہ ان کی بے گناہی ثابت ہوسکے اور اس واقعے کے اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو ہم بھی عمران خان کا ساتھ دیں گے تاہم اس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com