Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
تربت‘سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ‘ دو اہلکاروں سمیت چار افراد شہید
وقت اشاعت: Thursday, 7 August, 2014, 13:42 GMT 18:42 PST

کوئٹہ(این این آئی)تربت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے تربت کے علاقے نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بھاری اسلحہ کے ساتھ نشانہ بنایا۔اہلکار کے مطابق واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دیگر مسلح افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے- واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تربت کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com