Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ڈیرہ مرادجمالی سڑک کے کنارے بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی
وقت اشاعت: Tuesday, 22 April, 2014, 12:10 GMT 17:10 PST

 ڈیرہ مرادجمالی(این این آئی)ڈیرہ مرادجمالی کے قریب سڑک کے کنارے بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ چھتر کے ڈی ایس پی عبدالغفار پولیس موبائل میں چھترسے ڈیرہ مرادجمالی آرہے تھے۔ پیروپل کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکارزخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈیرہ جمالی منتقل کیاگیاجہاں تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ واقعے کے بعدعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com