Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اکبر بگٹی کیس عدالت کاپرویز مشرف کے دو ضامنوں کو پیش نہ ہونے پراظہار برہمی
وقت اشاعت: Monday, 21 April, 2014, 12:12 GMT 17:12 PST

کوئٹہ (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے دو ضامنوں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کی آخری وارننگ جاری کر دی گئی۔دوسری جانب نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل بگٹی نے کہا کہ کیس کو بلاجواز طول دیا جا رہا ہے انہیں پاکستان کی عدالتوں سے انصاف کی امید ہے مگر یہ امید اب دم توڑنے لگی ہے اس سے قبل سابق وفاقی داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com