Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ثناء اللہ زہری کی بلوچستان میں سیاسی تبدیلیوں سے متعلق خبر کی تردید
وقت اشاعت: Monday, 21 April, 2014, 12:04 GMT 17:04 PST

کوئٹہ ( این این آئی)مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر اور سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری نے اس خبر کی کی سختی سے تردید کی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کے بعد بلوچستان میں سیاسی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہے سینئرصوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری نے مزید کہاکہ بلوچستان میں مخلوط حکومت صحیح سمت پر رواں دواں ہے اور ہماری جماعت اور ارکان اسمبلی کو جو تحفظات اور گلے شکوے تھے وہ ہم نے وزیراعلیٰ سے مل بیٹھ کر دور کرلئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وہ ایسی من گھڑت خبریںان کے نام سے منسوب کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com