Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
نصیر آباد قبائلی امن لشکر کے رہنما کے گھر پر شر پسندوں کا حملہ 9افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Monday, 14 April, 2014, 11:08 GMT 16:08 PST

نصیر آباد (این این آئی)نصیرآباد میں قبائلی امن لشکر کے رہنماء کے گھر پر شرپسندوں کے حملے میں9افراد جاں بحق ہوگئے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر کے قریب گاؤں طوغی بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی قبائلی امن لشکر کے رہنماء کے گھر پر جدید ہتھیاروں سے رات گئے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کی چار خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com