Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بھارت بلوچ علیحدگی پسند تحریک کی فنڈنگ کرتا ہے ثناء اللہ زہری
وقت اشاعت: Monday, 14 April, 2014, 10:36 GMT 15:36 PST

کوئٹہ(این این آئی)سینئر وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے چیف سردار ثناء اللہ زہری خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت صوبے میں علیحدگی پسند تحریک کی فنڈنگ کرتا ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثناء اللہ زہری نے کہاکہ گوادر پورٹ کی تعمیر سے چین، وسطی ایشیائی ممالک، افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کی ایک راہ ہموار ہوگی جس سے ملک کی معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔انہوںنے کہاکہ گوادر پورٹ سے ملکی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے میں نوجوانوں کو روز گاہ کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ساتھ مل کر صوبے میں امن و امان کی صورتحالِ حال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی اس وقت تک نہیں آسکتی ہے جب تک یہاں پر امن بحال نہیں ہو گا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com