Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سبی : جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
وقت اشاعت: Tuesday, 8 April, 2014, 09:05 GMT 14:05 PST

سبی: کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایسکپریس میں سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس جیسے ہی سبی ریلوے جنکشن پر پہنچی تو ایک زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی ایک بوگی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ حادثے کے بعد ٹرین میں آگ لگ گئی امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سبی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com