Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
تربت ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا
وقت اشاعت: Friday, 14 February, 2014, 11:04 GMT 16:04 PST

 کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم مسلح افراد ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کر کے لے گئے انتظامیہ تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق تربت کے ڈپٹی کمشنرعبدالمحمید ابڑو کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ پاک ایران سرحدی علاقے سے اہم میٹنگ میں شمولیت کے بعد واپس آرہے تھے۔ مسلح افراد ڈپٹی کمشنرعبدالحمید اور تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر حسین جان کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ملزمان نے سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ لے کر انہیں چھوڑ دیا۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتطامیہ نے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com